کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع فلک ناز اپارٹمنٹس کے ایک فلیٹ میں بظاہر ایک شخص نے اہلیہ اور 3 بچوں کو قتل کرکے اپنی بھی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق اب تک کی تفتیش سے لگتا ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنے بیوی بچوں کی جان لے کر خود کو بھی مارلیا۔
مزید پڑھیں
ترجمان ضلعی پولیس کا کہنا ہے کہ احسن رضا رضوی نامی شخص نے اپنی بیوی ندا رضوی اور 3 بچوں جبرائیل ، میکائیل اور بچی ام ہانی کو قتل کر کے خودکشی کی۔
مذکورہ رہائشی پروجیکٹ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں واقع ہے ایس ایس پی ملیر طارق الہی مستوئی بھی موقع پر پہنچے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی وجہ معلوم کرنے کے علاوہ کیس کی مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔