حکمرانوں کے دن گنے جاچکے، پرویزالہٰی

بدھ 8 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ اب حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں کیوں کہ عمران خان مظلوموں کی آواز ہیں جن کی قیادت میں عوامی طاقت کو روکنا اس نا اہل ٹولہ کے بس کی بات نہیں۔

سینئر وکلاء کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ پنجاب میں آئینی اور قانونی حقوق کو  کچلنے کے لیے پولیس کا بدترین استعمال کیا جارہا ہے جو پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گاڑیاں توڑ کر گلوبٹ کا کردار اپنائے ہوئے ہے۔

چیف جسٹس پنجاب میں لاقانونیت کا نوٹس لیں

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکمران اتحاد انتخابات سے خوفزدہ ہے اور پنجاب کی نگران حکومت بدترین فسطائیت پراتر آئی ہے جس سے اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

انھوں نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے اپیل کی کہ وہ پنجاب میں ہونے والی لاقانونیت کا نوٹس لیں۔

چودھری پرویزالہٰی نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پرآنسو گیس او لاٹھی چارج کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول آنے کے بعد بھی انتخابی ریلی کی اجازت نہ دینا مضحکہ خیز ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سے ملاقات کرنے والے وکلاء کے وفد میں طاہر نصراللہ وڑائچ، ممبر پاکستان بار کونسل عامر سعید راں، سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار، ثاقب اکرم گوندل، نواز ورک اور خواجہ عمیض شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘