انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں سری لنکا کی رکنیت بحال

اتوار 28 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کرکٹ کی معطلی ختم کر دی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ برس نومبر میں بطور ممبر آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سری لنکا کرکٹ کو معطل کیا تھا۔

اب آئی سی سی نے معطلی کے بعد صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے پابندی ہٹا دی ہے۔

سری لنکا کرکٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اب معاملات میں حکومتی مداخلت نہیں ہوگی۔

واضح رہے بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ مینز ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کی 302 رنز کی شرمناک شکست کے بعد وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے سری لنکن کرکٹ بورڈ حکام سے استعفوں کا مطالبہ کیا تھا۔ بورڈ سیکریٹری موہن ڈی سلوا کے استعفیٰ کے اگلے روز ہی وزیر کھیل نے کرکٹ بورڈ کو برطرف کر دیا تھا۔

وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے سری لنکا کرکٹ کے لیے عبوری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اور 1996 کا ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو نئے عبوری بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

تاہم اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تو عدالت نے عبوری کمیٹی کے قیام پر عملدرآمد روک دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 برس، چینی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

پاک چین دوستی کے 75 برس، قومی اسمبلی میں تاریخی قرارداد منظور،تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں مسلسل شکست، ’کرکٹ کا حشر ہاکی سے بھی برا کردیا گیا ہے‘

پاک چین دوستی کی 75 سالہ تقریب، وفاقی وزرا کا لازوال تعلقات کے عزم کا اعادہ

چین اور روس کا اسٹریٹجک اتحاد مزید مضبوط، شی جن پنگ اور پیوٹن کے درمیان اہم معاہدے

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا