ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات: دوسری ریاست کی خود مختاری کا احترام تعلقات میں اہم جز ہے، آرمی چیف

پیر 29 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ دوسری ریاست کی خود مختاری کا احترام ریاستی تعلقات میں سب سے اہم جز ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ملاقات کی ہے اور اس موقع پر یہ عزم کیا گیا ہے کہ کسی کو بھی پاک ایران تعلقات میں خلل نہیں ڈالنے دیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ایران کے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں کا ادراک کرتے ہوئے دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ایک دوسرے کے تحفظات کو سمجھنے پر زور دیا۔

آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے دوسری ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے مشاہدہ کیا کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے جس سے باہمی تعاون، بہتر کوآرڈینیشن اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف نے سلامتی کے خدشات کو دور کرنے کے لیے پائیدار مصروفیت اور دستیاب مواصلاتی ذرائع کو استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

’دونوں فریقوں نے مشترکہ خطرات کے خلاف رابطہ کاری اور ردعمل بہتر بنانے کے لیے دونوں ملکوں میں فوجی رابطہ افسروں کی تعیناتی کے طریقہ کار کو جلد سے جلد فعال کرنے پر اتفاق کیا‘۔

دونوں فریقوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قریبی رابطے میں رہیں گے اور برادر ممالک کے درمیان کسی کو بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستان اور ایران برادر ملک اور پڑوسی ہیں، دونوں ممالک کی تقدیر ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام میں مردوں کی 4 شادیاں، پاکستانی سیلیبریٹیز کی کیا رائے ہے؟

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر سے ملاقات، دیرینہ دوستی کو مضبوط بنانے کا عزم کا اعادہ

دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی: سہیل آفریدی کا خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ

سعودی عرب: جانوروں کے لیے مسیحا کی حیثیت رکھنے والے پاکستانی نژاد کی موت پر سوگ کی فضا

ویرات کوہلی کا نیا اعزاز، ون ڈے کرکٹ کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے