ایران میں 9 افراد کا قتل: پاکستان کا جرم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی پر زور

ہفتہ 27 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ہولناک واقعہ ہے، ایسے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشتگردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے، واقعے کی تحقیقات اور گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعہ کے حوالے سے میڈیا کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ ایران میں پاکستانی شہریوں کا قتل ایک ہولناک واقعہ ہے ، ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعہ کے مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ اس واقعے کی فوری تحقیقات اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ زاہدان میں ہمارے قونصلر اسپتال جا رہے ہیں جہاں زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے ۔ قونصلر وہاں پہنچ کر مقامی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور جرم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی فوری ضرورت پر زور دیں گے۔

ترجمان نے کہاکہ اس سنگین معاملے سے پوری طرح آگاہ اور تمام ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں، سفارتخانہ لاشوں کو جلد ازجلد وطن واپس لانے کی پوری کوشش کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ ایسے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشتگردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی، جلیل عباس جیلانی

اِدھر نگراں وزیر خارجہ جیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ ایران میں پاکستانی مزدوروں کا قتل پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرنے کے لیے ہمارے مشترکہ دشمن نے یہ گھناؤنا کھیل کھیلا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے سرحدی شہر سراوان میں دہشتگردی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 9 پاکستانیوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں