لاڑکانہ میں پولیس مال خانے سے اسلحہ سمیت قیمتی سامان چوری

جمعرات 1 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی لاقانونیت اپنی جگہ مگر اب لاڑکانہ میں پولیس تھانے بھی محفوظ نہیں رہے، جہاں نامعلوم چور باڈہ تھانے کے مال خانے میں نقب لگا کے سرکاری اسلحہ سمیت قیمتی سامان چوری کرگئے۔

لاڑکانہ پولیس کے مطابق، نامعلوم چوروں نے باڈہ تھانے میں نقب لگا کر اسلحہ اور قیمتی سامان چوری کرلیا ہے، 4 جی تھری، ایک ایل ایم جی اور ایک ایس ایم جی سمیت سرکاری ملکیت میں شامل دیگر قیمتی سامان بھی چور ساتھ لے گئے ہیں۔

ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی نے اس منفرد چوری کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 2 پولیس اہلکار کو غفلت کے الزام میں گرفتار کردیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق اس منفرد چوری کے واقعے کی تحقیقات اور چوری شدہ سامان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم چوروں نے تھانے میں قائم مال خانے کی چھت توڑ کر چوری کی، گرفتار کیے گئے پولیس اہلکاروں میں ارسلان اورعارف جونیجو شامل ہیں، باڈہ تھانے میں تعینات افسروں اور اہلکاروں سے تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب