گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

جمعہ 24 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 گلوبل سپر لیگ کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ کپتان مائیکل بریسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر ناقابل شکست 46 رنز بنائے، جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

پارویز حسین ایمون نے بھی عمدہ اننگز کھیلی اور 33 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ فَرحان یوسف نے 22 رنز کا حصہ ڈالا، جبکہ شایان جہانگیر نے 28 رنز بنائے۔

ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے خری پیئر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نیتھن اسمتھ اور وِٹل لاز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ڈیزرٹ وائپرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 138 رنز ہی بنا سکی۔ اوپنر اینڈریز گوس نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے جبکہ کائل میئرز نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کے اسپنر اسامہ میر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہاب خان نے 2 جبکہ مہران ممتاز اور محمد عمران نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مائیکل بریسویل کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp