انتخابی نتائج کی ترتیب و تدوین کی مشق، تمام اہداف کامیابی سے مکمل ہوئے، الیکشن کمیشن

ہفتہ 3 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے انتخابی نتائج کی ترتیب اور تدوین کے لیے تیار کیے گئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کی ہفتہ کے روز ایک اور تجرباتی مشق کی ہے جس میں تمام مطلوبہ مراحل اور اہداف کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق ’ ای ایم ایس ) کی تجرباتی مشق میں ملک بھر کے 859 انتخابی حلقوں کے ریٹرننگ آفیسرز شریک ہوئے اور اس نظام کی تمام حوالوں سے آن لائن اور آف لائن دونوں صورتوں میں اہلیت کو جانچا گیا اور اسے ہر لحاظ سے اطمینان بخش پایا گیا۔

کمیشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اس کا بنیادی مقصد انتخابی نتائج کی ترتیب اور تدوین ہے اور اس کا استعمال انتخابات کے دن 8 فروری کو ہو گا۔

 

یہ نظام آن لائن اور آف لائن موڈ دونوں صورتوں میں یکساں رفتار اور اہلیت سے کام کرتا ہے۔آج کی تجرباتی مشق نے ’ ای ایم ایس ‘ کو مکمل فعال اور مؤثر ثابت کیا۔

اس مشق کے دوران میں ’ ای ایم ایس ‘ کے ذریعے انتخابی نتائج کی ترسیل اور فارم۔47 جنریٹ کرنے کا عمل بھی کئی بار دہرایا گیا اور اس حوالے سے ’ای ایم ایس‘ کی کارکردگی کو تسلی بخش پایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی