یہ آصف زرداری کو کِس نے آئی لو یو کہہ دیا؟

اتوار 4 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے تلہ گنگ میں جلسہ عام میں شرکت کی ہے۔

آصف زرداری جب خطاب کے لیے اسٹیج پر پہنچنے تو پنڈال میں موجود پرجوش کارکنوں نے نعرے بازی شروع کر دی، اور ’آئی لو یو‘ کے نعرے بھی لگائے۔

آصف زرداری نے جیالوں کے نعروں کا پرجوش انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ’آئی لو یو ٹو‘۔

واضح رہے کہ کارکنوں کی جانب سے ’آئی لو یو‘ اور اس کا جواب ’آئی لو یو ٹو‘ میں دینے کی روایت مسلم لیگ ن کے جلسوں سے نکلی ہے جہاں نوازشریف اور ان کے کارکنان ایک دوسرے سے ان نعروں کے ذریعے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

حال ہی میں ایک جلسے میں جب ن لیگی کارکنوں نے پرجوش انداز میں نعرے لگائے تو نوازشریف بھی جوش میں آ گئے اور کہاکہ دل کرتا ہے آپ کا ماتھا چوم لوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘