آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں بارش اور برفباری ہوگی، مری اور گلیات میں موسم کیسا ہوگا؟

منگل 6 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے مختلف مقامات پر دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے علاقے ژوب، کوئٹہ، زیارت، کوہلو، سبی، بارکھان، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور گردونواح میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید سرد رہے گا جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے علاقے سیالکوٹ، ناروال، لاہور،فیصل آباد، قصور، ساہیوال اور گوجرانوالہ، جہلم، جھنگ اور بہاولپور میں دھند چھائی رہے گی جبکہ سکھر، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، موہنجوداڑو میں چند مقامات پر دھند کی توقع ہے۔

اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ آزاد کشمیر میں موسم انتہائی سرد اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

وادی لیپا میں شدید برفباری، وادی کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع

آزاد کشمیر کی خوبصورت وادی لیپا میں شدید برفباری سے وادی کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، شدید برفباری کے باعث موجی شیر گلی روڈ گزشتہ ایک ہفتے سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔

سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ محکمہ شاہرات کی جانب سے روڈ کی بحالی کا کام جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا