مسلم لیگ ن کی بلوچستان سے اقلیتی نشست کا تنازعہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے ایک اقلیتی نشست پر 2 امیدوار سامنے آنے کے بعد معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔

بلوچستان سے ن لیگ کی اقلیتی نشست پر 2 امیدواروں کے معاملے پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

وکیل حافظ احسان کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ ن لیگ کی صوبائی قیادت نے اشوک کمار کا نام ترجیحی فہرست میں دیا جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ نے پیٹرک مسیح کا نام الیکشن کمیشن کو بھیجا، قانون کے مطابق پارٹی سربراہ کی بھیجی گئی فہرست ہی قابل قبول ہوتی ہے۔

ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ پارٹی سربراہ کی فہرست مقررہ وقت کے بعد  موصول ہوئی، قانونی طور پر فہرست وہی قابل قبول ہے جو پارٹی سربراہ بھیجے۔

 عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد اشوک کمار اور پیٹرک مسیح کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا اور ہدایت کی کہ  الیکشن کمیشن فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

پی آئی اے نے لاہور، مانچسٹر براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا، افتتاحی پرواز 325 مسافروں کے ساتھ روانہ

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ