نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ترجیحی ایجنڈا جاری کردیا

ہفتہ 17 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی حکومت کا ترجیحی ایجنڈا جاری کردیا۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا تہذیب و روایات کا امین صوبہ ہے جسے وحشت و لاقانونیت کی آگ میں جھونک کر بے پناہ نقصان کیا گیا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے کی اقدار و روایات کے عین مطابق چادرو و چار دیواری کے مکمل احترام کو یقینی بنایا جائے گا اور امنِ عامہ کے قیام کے ساتھ شہریوں کی جان مال کی سلامتی کا تحفظ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی صحت کارڈ کو پورے صوبے کے لیے بحال کریں گے اور لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کو غریبوں کے لیے آباد کریں گے۔ خواتین کو ان کے شرعی و قانونی حقوق کی فراہمی کے لیے سرکاری وسائل سے مفت قانونی معاونت فراہم کریں گے۔

ایجنڈے کے مطابق صوبے میں ہر لحاظ سے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے اور لاقانونیت کے فروغ میں مکروہ کردار ادا کرنے والوں کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا۔

’شہدا کی قربانیوں کا بھرپور اعتراف کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے لیے خصوصی پیکج کا اہتمام کریں گے‘۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اپنے وسائل کو ترقی دیکر صوبے کو مالی طور پر خود مختار بنائیں گے اور پوری توجہ اپنے شہریوں کی فلاح و ترقی پر مرکوز کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ