پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشتگردی مذاکرات کا چوتھا دور 4 اگست کو واشنگٹن میں منعقد ہوا، جس کی قیادت امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشتگردی گریگوری لوگیرفو اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے اسپیشل سیکریٹری سفیر نبیل منیر نے کی۔

دونوں ممالک نے دہشتگردی کے خلاف شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ خطرات، سرحدی سلامتی بہتر بنانے، دہشت گردوں کے سہولت کار نیٹ ورکس کے خاتمے اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

مشترکہ اعلامیے میں پاکستان اور امریکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے شہریوں اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بننے والی تنظیموں، جن میں داعش خراسان (ISIS-K)، القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس سے وابستہ گروہ شامل ہیں، کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے۔

دونوں حکومتوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ انسدادِ دہشتگردی میں باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کی سلامتی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کے مشترکہ وژن کو فروغ دیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp