ایکس سروس مین سوسائٹی کی فوجی قیادت پر لگائے گئے نامناسب اور بے بنیاد الزامات کی مذمت

اتوار 18 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر ایکس (سابق ٹویٹر) ہینڈل اور فیس بک پیج کے سزا یافتہ اور معزول سابق ممبر کے ذریعے غلط استعمال پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کچھ افراد کی طرف سے فوجی قیادت پر لگائے گئے نامناسب اور بے بنیاد الزامات کی مذمت کی ہے۔

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی (PESS) کی مرکزی ورکنگ کمیٹی (CWC) کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم ہلال امتیاز ملٹری نے کی۔ اجلاس میں پی ای ایس ایس کے ٹویٹر ہینڈل کی معطلی کے بعد دوبارہ عمل میں لانے کے لیے ضروری اقدامات کو زیرِ بحث لایا گیا۔ مرکزی ورکنگ کمیٹی کے تمام اراکین نے مسلح افواج کے ادارے کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

1996 سے سوسائٹی کے ممبر فلیٹ سی پی او طاہر نے دیگر ممبران کو پی ای ایس ایس کی تاریخ اور اس کی ترقی کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس کے دوران پی ای ایس ایس کو ایک متحرک ادارہ کی شکل دینے، ضرورت مند پنشنرز، شہدا کے خاندانوں اور معذور اور ذہنی طور پر پسماندہ سابق فوجیوں کی مدد کے لیے سروس ہیڈکوارٹر کے ساتھ مل کر کام کرنے جیسے اقدامات کو زیرِ غور لایا گیا۔

صدر لیفٹیننٹ جنرل عبد القیوم نے شہدا کے خاندانوں اور معذور سابق فوجیوں کو پی ای ایس ایس کی صوبائی، ضلعی، تحصیلوں اور یوسی کمیٹیوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کرنے کا اعادہ کیا، انہوں نے پی ای ایس ایس رجسٹریشن کی تجدید، بینکوں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فعال کرنے کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر اور ایم او ڈی کے تعاون کو اہم قرار دیا۔

اجلاس میں وی ایڈمرل عبدالعلیم، کموڈور ارشد، بریگیڈیئر ذاکر، بریگیڈیئر طارق، بریگیڈیئر ذوالفقار شاہین، مسٹر حبیب الرحمان (سابق آئی ڈی اے) میجر خضر، کمانڈر ایوب، خالد اور عزیز اعوان شامل تھے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام مرکزی ورکنگ کمیٹی کے اراکین نے متفقہ طور پر پی ای ایس ایس کے چارٹر کو عمل میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘