پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹ ایکس چوتھے روز بھی متاثر، تحریک انصاف کا عدالت جانے کا اعلان

منگل 20 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس چھوتھے روز بھی متاثر ہے جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے  اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ’سوشل میڈیا پلیٹ فارم X یعنی سابقہ ٹویٹر کی بندش کو آج چوتھا دن ہے، آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں بطور وکیل خود فاشسٹ حکومت کے اس آمرانہ فعل کوچیلنج کرنے جا رہا ہوں، یہ آمریت قابل قبول نہیں۔‘

علی محمد خان نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی بنیادی انسانی حق ہے اور آج کے اس جدید دور میں آمریت کے یہ پچھلی صدی کے حربے چلنے والے نہیں، انٹرنیٹ بند کرنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم X یا چینلوں کو بند کرنا، سچ کو دبانا مسائل کا حل نہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ عوام کو واپس کرنا پڑے گا، عوام تو سچ بولیں گے، سچ کو سامنے آنے دو۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 دنوں سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا سائٹ ایکس متاثر ہے، کچھ دیر کے لیے یہ سروس بحال ہوتی ہے تو پھر ڈاؤن ہوجاتی ہے، ایکس کی آنکھ مچولی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹرکے مطابق پاکستان میں 17 فروری کی شب 9 بجے سے ایکس کی سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات موصول ہونا شروع ہوئی تھی اور اب تک یہ شکایات موصول ہورہی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ایکس کی بندش پر مؤقف دینے سے گریزاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘