پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران گرفتار بجلی چوروں سے کتنا جرمانہ وصول ہوا؟

جمعرات 22 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر مؤثر کارروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے، گزشتہ ہفتے ملک بھر سے 2 ارب روپے سے زائد رقم وصول کی گئی اور 106 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، 11 سے 18 فروری تک اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، گوجرانولہ اور ملتان سے مجموعی طور پر 1.211 ارب روپے وصول کیے گئے جبکہ اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور ملتان سے 57 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پشاور سے 0.301 ارب روپے وصول اور 26 افراد گرفتار جبکہ نئے ضم شدہ اضلاع سے 0.022 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔

حیدرآباد اور سکھر سے مجموعی طور پر 0.485 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں جبکہ سکھر سے 23 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ کوئٹہ سے 0.077 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔

یکم ستمبر سے اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق، 44730 افراد گرفتار اور 75.166 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔ متعلقہ حکومتی ادارے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ