بالی ووڈ میگا اسٹار عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں کیا کررہی ہیں؟

جمعہ 23 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میگا اسٹار عالیہ بھٹ نے بالی ووڈ میں متعدد ہٹ فلموں کے بعد گزشتہ سال ہالی ووڈ میں قدم رکھا، اب وہ دوبارہ ایک ہالی ووڈ ڈرامہ سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے جا رہی ہیں۔ یوں لگ رہا ہے کہ وہ ہالی ووڈ میں بھی اپنے قدم جما رہی ہیں۔

عالیہ بھٹ مشہور بالی ووڈ اداکارہ ہیں جو 30 سال کی عمر ہی میں میگا اسٹار بن چکی ہیں۔ لیکن ان کا سفر یہاں رکا نہیں ہے اور وہ عالمی طور پر اپنی اداکاری کو منوانا چاہتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہالی ووڈ کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے کہا کہ ہالی ووڈ کے ایک نئے ڈرامہ سیریز میں جلوہ گر ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہالی ووڈ کے لیے وہ ایک کرائم سیریز کی تیاری میں مصروف ہیں، جو بھارت میں سچے واقعات پر مبنی ہوگی۔

عالیہ بھٹ نے بتایا کہ یہ سیریز ہندوستان میں ہاتھی کے دانت کے سب سے بڑے غیر قانونی شکار کی کہانی بیان کرتی ہے۔ دنیا بھر میں ہاتھی کے دانت کی فروخت پر پابندی 1989 میں نافذ ہوئی۔ لیکن ہاتھی کا غیر قانونی شکار اب بھی عالمی سطح پر ایک بڑا مسئلہ ہے۔

’دنیا کے ان حصوں میں ہاتھی دانت کی مانگ بڑھ جاتی ہے جہاں اسے عیش و آرام کی حیثیت کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی 2020 کی رپورٹ کے مطابق، روزانہ 40 سے زیادہ ہاتھی ان کے دانتوں کی وجہ سے مارے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جانوروں سے محبت کرنے والی ہیں، اس سیریز کے ہدایت کار رچی مہتا نے سیریز میں شامل ہونے کے لیے کہا تھا۔ انہوں نے جب مجھے ایک دو اقساط دکھائی تھیں، جن سے متاثر ہونے کے بعد میں نے اس کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔

 

خیال رہے عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز ہیں اور ان کی والدہ سونی رازدان ایک اداکارہ ہیں جو برطانیہ کے شہر برمنگھم میں پیدا ہوئیں۔ عالیہ بھٹ کے بچپن اور لڑکپن کے دن برطانیہ میں گزرے اسی لیے وہ خود کو برطانوی بتاتی ہیں۔

پچھلے سال وائرڈ میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنے بارے میں سب سے زیادہ گوگل کیے گئے سوالات کے جوابات دیے، جن میں سے ایک یہ تھا کہ کیا آپ برطانوی ہیں؟ جس پر عالیہ بھٹ نے ہاں میں جواب دیا۔

بھٹ نے 18 سال کی عمر میں اپنا پہلا مرکزی کردار ادا کیا تھا، اور اس کے بعد سے اب تک درجنوں ہندی فلموں میں اداکاری کی ہے۔

اب وہ اپنے شوہر بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور اور ان کی ایک سالہ بیٹی کے ساتھ ممبئی میں رہتی ہیں۔ یہ جوڑی بالی ووڈ کے طاقتور جوڑوں میں سے ایک ہے۔

بھٹ نے 2023 کی رومانٹک کامیڈی راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں کام کیا، جو باکس آفس پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی۔

ہفتوں بعد، وہ ونڈر وومن اداکارہ گال گیڈوٹ اور 50 شیڈز کے اداکار جیمی ڈورنن کے ساتھ نیٹ فلکس کے ہارٹ آف اسٹون میں نظر آئیں، جس کو ملے جلے جائزے ملے۔

بالی ووڈ میں ابھی بھی ایسے اداکار موجود ہیں جیسے کہ شاہ رخ خان (بالی ووڈ کے بادشاہ) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، دنیا بھر میں مداحوں کے ہونے کے باوجود کبھی بھی ہالی ووڈ میں قدم نہیں رکھا۔

واضح رہے جہاں تک عالیہ بھٹ کا تعلق ہے انہوں نے اکثر بالی ووڈ میں خود کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا ہے، اور ہمیشہ کہا کہ وہ آنے والی نئی اداکاراؤں کے لیے مثال بننا چاہتی ہیں اور رہنمائی کرنا چاہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

میرپورخاص: مبینہ اغوا کیس کا ڈراپ سین، ہندو لڑکی نے ہندو پڑوسی سے پسند کی شادی کی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں