عمران خان نے اقتدار میں آ کر سب کچھ الٹ کیا اور بیچ میں دم درود آ گیا،علیم خان

اتوار 25 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور معروف بزنس مین عبدالعلیم خان  نے کہا ہے کہ عمران خان کا ساتھ اس لیے دیا تھا کہ ہم سمجھتے تھے کہ پاکستان تحریک انصاف اور بانی چیئرمین عمران خان ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں لیکن بعد میں جب وہ اقتدار میں آئے تو سب کچھ اس کے الٹ کیا اور بیچ میں دم درود آ گیا۔

اتوار کو ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں عبدالعلیم خان نے اپنی زندگی کے بارے میں مختصر تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ‘ میرے والدین نوکری پیشہ تھے، والدہ پروفیسر تھیں جو گورنمنٹ اپوا کالج فارویمن میں فلاسفی پڑھاتی تھیں، والد پروفیشنل بینکر تھے، جو نیشنل اینڈ گرنڈلیزبینک لمیٹڈ میں کام کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ میں نے ابتدائی تعلیم گریسنٹ ماڈل ہائیرسیکنڈری اسکول سے حاصل کی، بیچلرز کے بعد باہر چلا گیا، کینسر کی بیماری کی وجہ سے تعلیم مکمل نہ کر سکا۔ اپنے کاروبار کا آغاز کینیڈا سے کیا، تاہم جب بیمار ہوا تو کاروبار خراب ہو گیا۔

سیاستدان دوسروں کی زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ’جب واپس وطن آیا تو ریئل اسٹیٹ کا کام شروع کیا، جب پہلی مرتبہ پراپرٹی کا کام شروع کیا تو اس وقت بہت سے سیاستدانوں نے لوگوں کی زمینوں پر قبضے کر رکھے تھے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ سیاستدان دوسروں کی زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2002 میں سیاست کا شوق ہوا، یہ بات درست ہے کہ اچھے کاروباری لوگ کبھی سیاست میں نہیں آتے بلکہ سیاستدانوں کی مدد کر کے ان سے اپنی مرضی کا کام کرواتے ہیں۔ میں سیاست میں اس لیے آیا کہ اس ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتا تھا، میں نے اپنے حلقے میں بہت کام کیا ہے۔

ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتا تھا

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب سیاست میں آیا تو اس ارادے سے آیا کہ اس ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتا تھا۔ جب سیاست میں آیا تو میری عمر 30 سال تھی اور میں نے ق لیگ سے سیاست کا آغاز کیا، ق لیگ کے قائدین سے زیادہ عرصہ نہیں بن سکی۔

تحریک انصاف میں شمولیت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں حلیم خان نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ پاکستان تحریک انصاف اور بانی چیئرمین عمران خان ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں لیکن بعد یہ سب کچھ اس بات کے الٹ ہو گیا اور بیچ میں دم درود آ گیا۔

بشریٰ بی بی ہمارے لیے پیرنہیں تھیں

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پنجاب کا وزیراعلیٰ اس شخص کو لگایا جو نکما ترین اور کرپٹ ترین تھا، بشریٰ بی بی ہمارے لیے پیرنہیں تھیں، نا ہم ان کے مرید بن سکتے تھے، وہ ہماری بھابی تھیں اور ان کی عزت کرتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘