لاہور سے روانہ ہونے والی پرواز میں چوہا، طیارہ 3 دن کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا

منگل 27 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور سے کولمبو جانے والی ایک پرواز میں چوہے کو دندناتے دیکھ کر جہاز کے مالکان خوفزدہ ہوگئے اور جہاز کو 3 دن کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، سری لنکن ایئر لائنز کی پرواز اے 330 میں ایک چوہے کی موجودگی کا پتہ چلنے پر جہاز کو 3 دن کے لیے گراؤنڈ کرنا پڑا، جس کی وجہ سے نقصان میں چلنے والی سری لنکن ایئر لائنز کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق، یہ فلائیٹ لاہور سے سری لنکا کے شہر کولمبو کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ چوہے کی موجودگی کا پتہ چلنے پر اس خدشے کے تحت جہاز کو گراؤنڈ کرکے تلاشی کا عمل شروع کیا گیا کہ کہیں چوہے نے جہاز کے اہم حصوں کو چبا نہ لیا ہو۔

ایئر لائنز کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ طیارے نے اب پروازدوبارہ شروع کر دی ہے، تاہم  گراؤنڈ ہونے سے پورے شیڈول پر اثر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیارے میں تلاش کے دوران چوہے کو مردہ پایا گیا۔

واضح رہے کہ سری لنکن ایئرلائنز کا مارچ 2023 تک مجموعی نقصان 1.8 ارب ڈالر سے زائد تھا اور اس کے 23 طیاروں پر مشتمل فضائی بیڑے میں شامل 3 طیارے ایک سال سے زیادہ عرصے سے گراؤنڈ کیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی