فیکٹ چیک: کیا شاہد آفریدی کے خلاف راولپنڈی میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج ہوا؟

منگل 27 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پر پنجاب پولیس کی جانب سے دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا دعویٰ جھوٹ نکلا۔

پنجاب پولیس نے شاہد آفریدی کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنے کی تردید کی ہے. اور ایسی تمام خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

پنجاب پولیس نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کے خلاف تھانہ روات ضلع راولپنڈی میں دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، مگر ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

پنجاب پولیس نے بتایا کہ شاہد آفریدی کے خلاف پنجاب میں کسی بھی قسم کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

پولیس کے بیان کے مطابق مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر دیگر افراد کے خلاف درج کروائی، جس کے متن میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر چلنے والے اشتہار کا ذکر ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاہد آفریدی اور کچھ دیگر شخصیات کے خلاف راولپنڈی میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں