’کترینہ کیف نے مجھے انتہائی رومانٹک بنادیا ہے‘ وکی کوشل

بدھ 28 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اسٹار وکی کوشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی شدہ زندگی پر کھل کر بات کی ہے۔ کترینہ کیف کو ’گھر‘ کی تشبیہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’کترینہ کیف نے مجھے انتہائی رومانٹک بنادیا ہے‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل نے کہا ہے کہ ’شادی ہوتی ہے تو زندگی کا ہر فیصلہ انفرادی نہیں رہتا بلکہ اجتماعی ہوجاتا ہے اور میاں بیوی پرسکون زندگی گزارتے ہیں، جیسے کہ کون سا کھانا آن لائن آرڈر کرنا ہے، چھٹیاں کہاں گزارنی ہیں سے سنجیدہ موضوعات تک، ہم ہر چیز پر تفصیلی بات چیت کرتے ہیں اور اس کے بعد فیصلہ کرتے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔ بلکہ یہاں تک کہوں گا کہ پچھلے اڑھائی برس میں جتنی یکسوئی اور پختگی مجھ میں آئی ہے وہ زندگی کے پہلے 33 برس سے کہیں زیادہ ہے۔

شادی شدہ زندگی کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’تصور کریں کہ آپ کی چھٹی کا دن ہے اور باہر بارش ہو رہی ہے۔ اس سے بہتر خوبصورتی اور سکون کچھ بھی نہیں ہے، قطعی طور پر کچھ بھی نہیں۔ آپ بالکل مطمئن محسوس کرتے ہیں اور جب میں کترینہ کے ساتھ ہوتا ہوں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔ مجھے اور کسی کام کی کوئی جلدی نہیں ہوتی، صرف وہی لمحات بہترین احساس ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ میں سوچتا تھا کہ جس دن میں اس شخص سے ملا جس کے ساتھ میں گھنٹوں خاموش بیٹھ سکتا ہوں اور خاموشی کو بنا محسوس کیے تو وہی میرا ساتھی ہوگا، مجھے کترینہ کے ساتھ وہی احساس ہوتا ہے، وہی میرا گھر ہے۔

وکی کوشل نے انکشاف کیا کہ ہماری ’ڈیٹنگ‘ کے ابتدائی دنوں سے لے کر جب بھی ہم ہر بار ملتے تھے اور شادی کے اڑھائی برس بعد تک وہ احساس بدلا نہیں۔ کسی کی دیکھ بھال کرنا اور دل کی گہرائیوں سے پیار کرنا، مجھے صرف محبت کا یہی پہلو پسند ہے، جب جب میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔

وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی 9 دسمبر 2021 کو ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

معروف اداکارہ محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ