آج سے 3 مارچ تک ملک میں شدید بارش اور برفباری کا امکان

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

29فروری سے 3 مارچ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے، شدید بارش کے باعث طغیانی اور شدید برفباری سے متاثرہ علاقوں میں روز مرہ کے معاملات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 29فروری سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور یکم مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا جو کہ02 مارچ تک موجود رہے گا۔

بلوچستان میں 29فروری اور یکم  مارچ کے دوران نوکنڈی، دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں اکثر مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں 29فروری سے03 مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اکثر مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔

29فروری سے03 مارچ کے دوران گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر اور کشمیر میں وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اورشدید برفباری کا امکان ہے۔

1مارچ اور2 مارچ کو مری، گلیات، اسلام آباد،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور بھکر میں اکثر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے،جبکہ مری،گلیات اورملحقہ علاقوں میں شدید برفباری بھی متوقع ہے۔

29فروری سے02 مارچ کے دوران ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور اور بہاولنگرمیں آندھی چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

سندھ میں 29 فروری اور01 مارچ کو سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، شہید بینظیر آباد، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، خیرپور اور میرپور خاص میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر

29 فروری اور یکمٍ مارچ کو موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت، پنجگور، آواران، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین، خضدار اور ڈیرہ غازی خان جبکہ 01 اور2 مارچ کو خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلیات اور اسلام آباد اور راولپنڈی کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

1اور 2 مارچ کو مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے آندھی،بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جبکہ کسانوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں گالیوں کی انوکھی دنیا، کبھی یہی الفاظ جیل پہنچا دیا کرتے تھے

ایل پی جی سیکٹر پر چند افراد کی اجارہ داری ختم کردی، مسابقت سے قیمتیں کم ہوں گی، علی پرویز ملک

مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائیوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی، طلال چوہدری

انٹرنیٹ پر نئے صارفین کو لوٹنے کے لیے فراڈیے تیار، خود کو محفوظ کیسے رکھیں؟

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی، 6 نومبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ویڈیو

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے بیوٹمز یونیورسٹی کے 51اساتذہ واپس کیوں نہیں آئے؟

عمران خان کن رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے؟ عمار مسعود اہم خبریں سامنے لے آئے

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟