کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور غزالہ گولہ بلامقابلہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ اسپیکر اور پیپلزپارٹی کی رہنما غزالہ گولہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر کے امیدوار تھے، جن کے مقابلے میں کسی بھی رکن صوبائی اسمبلی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ، نتیجتاً وہ بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کی رہنما غزالہ گولہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں، ان کے مقابلے میں بھی کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

سیکریٹری بلوچستان اسمبلی کے مطابق سہ پہر 3 بجے کے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی کامیابی کا اعلان کیا جائے گا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آج ہی حلف اٹھائیں گے۔

کوشش ہوگی کہ پورے ایوان کو ساتھ لے کر چلیں، عبدالخالق اچکزئی

بلامقابلہ منتخب ہونے والے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہا ہے کہ تمام ارکان صوبائی اسمبلی نے ان پر اعتماد کیا جس پر وہ ان کے شکر گزار ہوں۔

عبدالخالق اچکزئی نے کہا ’کوشش ہوگی کہ پورے ایوان کو ساتھ لے کر منصفانہ طور پر چلا سکیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ