کیلی فورنیا میں یوسمائٹ نیشنل پارک میں ایک آبشار سے گرتے پانی پر سورج کا انعکاس گویا ایک آگ کی دیوار سی بنادیتا ہے جو دیکھنے والوں کو مبہوت کرکے رکھ دیتا ہے۔
مزید پڑھیں
پارک کا ہارسٹیل واٹر فال ہر فروری میں صرف چند بار اس وقت ایک فائر فال کی صورت اختیار کرلیتا ہے جب ڈوبتے سورج کی کرنیں اس کے پانی کو بہتے ہوئے پر پڑتی ہیں اور پھر پانی آگ کا روپ دھارکر بہتے شعلوں کا دلفریب نظارہ پیش کرتا ہے۔
یوسمائٹ نیشنل پارک کا دورہ کرنے والے افراد کم ہی یہ نظارہ کرپاتے ہیں کیوں کہ اکثر اس اس آبشار پر گہرے بادل سایہ فگن رہتے ہیں اور سورج کو اپنی اس کرشمہ سازی دکھانے کا موقع نہیں دیتے۔
پارک کے ایک وزٹر جے ہوانگ نے حال ہی میں ایک ویڈیو حاصل کی اور اس کی فوٹیج یوٹیوب پر پوسٹ کی جو خوب وائرل ہوئی۔
انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کا پہلا موقع تھا جب انہوں نے غروب آفتاب کے آخری 30 منٹوں میں واٹر فال کو فائر فال میں تبدیل ہونے والا مکمل و بھرپور نظارہ دیکھا کیوں کہ اس وقت سورج کی کرنوں اور آبشار کے درمیان بادل حائل نہیں تھے۔