خاتون تصویر بناتے ہوئے آتش فشاں میں گر کر ہلاک

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چینی خاتون انڈونیشیا میں تصویر بناتے ہوئے آتش فشاں میں گر کر ہلاک ہوگئی ہے۔

گزشتہ ہفتے انڈونیشیا کے مشرقی صوبے جاوا کے ایک مشہور سیاحتی آتش فشاں کمپلیکس Ijen میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب ایک گروپ اس سیاحتی مقام پر آیا، گروپ میں سے ایک خاتون جس کی شناخت اس کی کنیت ہوانگ سے ہوئی، تصویر بنانے کے دوران آتش فشاں میں گر کر ہلاک ہوگئی، ہلاک ہونے والی خاتون کا تعلق چین سے ہے۔

اس سفر میں ہوانگ کے ہمراہ ان کے شوہر بھی تھے، وہ مشہور ’نیلی آگ‘  کی تصاویر لینے اور طلوع آفتاب کا مشاہدہ کرنے کے لیے چٹان کے کنارے کھڑے تھے، ہوانگ نے ایک سوکھے درخت کے ساتھ آتش فشاں کے شاندار پس منظر میں تصویر کھینچنا چاہی کہ ان کا پاؤں چٹان سے پھسل گیا۔

پاؤں پھسلنے سے ہوانگ تقریبا 75 میٹر نیچے آتش فشاں میں جاگری، جبکہ اس کا شوہر یہ منظر بے بسی کی تصویر بنے دیکھتا رہا کیوں کہ وہ کیمرہ لیے دور کھڑا تھا اور اپنی اہلیہ کی تصویر بنا رہا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ  ان کے ٹور گائیڈ کی جانب سے بعض علاقوں میں جانے کے خطرات کے بارے میں انتباہات کے باوجود جوڑے نے خطرناک جگہ پر آگے بڑھ کر تصویر بنانے کی کوشش کی تھی، جو بالآخر مہلک حادثے کا باعث بنی۔

آتش فشاں سے ہوانگ کی بے جان لاش تقریباً 2 گھنٹے بعد برآمد ہوئی۔ اس کا شوہر غم سے نڈھال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گن پوائنٹ پر مذاکرات نہیں ہوں گے، ریاست رٹ قائم کرےگی، چیف سیکریٹری اور آئی جی آزاد کشمیر کی پریس کانفرنس

یورپی یونین نے فیس بک اور انسٹاگرام کے خلاف تحقیقات تیز کردیں

’خواتین کے حقوق قربان نہ کیے جائیں‘: یورپی یونین کی جانب سے طالبان کو مذاکرات کی دعوت پر ملالہ یوسفزئی کا سخت ردعمل

پاکستان اور کشمیر کا تعلق لازوال، میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، خواجہ آصف کی وضاحت

برطانیہ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال، ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قیمت گرگئی

ویڈیو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی

پاکستان نے ایران امریکا مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا، یہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا