مریم نواز کی ایک ماہ کی ڈیڈ لائن پر پنجاب میں ’صفائی ستھرائی‘ مہم کا آغاز

ہفتہ 2 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر’صاف ستھرا پنجاب‘ کے نام سے مہم کا آغاز کرلیا گیا، اس سلسلے میں محکمہ لوکل گورنمنٹ نے تمام مقامی حکومتوں اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق صاف ستھرا پنجاب مہم یکم مارچ سے 31 مارچ تک جاری رہے گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ایک ماہ میں پورے پنجاب کی  صفائی ستھرائی شروع کردی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر گلی محلوں کی صفائی کے لیے پوری میشنری متحرک کر دی گئی۔ مریم نواز کی ہدایت پر کھلے مقامات سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر مکمل طور پر ختم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

’ڈی جی لوکل گورنمنٹ ’صاف ستھرا پنجاب‘ مہم کے فوکل پرسن مقرر، روانہ رپورٹ لی جائے گی‘۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ’صاف ستھرا پنجاب‘ مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کیا۔

عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئے نظام متعارف کروا رہے ہیں، مریم نواز صحت، تعلیم کے شعبے کے لیے اقدامات کررہی ہیں۔

انہوں نے ’صاف ستھرا پنجاب مہم‘ کے آغاز سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ امراء کے محلوں میں تو صفائی ستھرائی دیکھنے کو ملتی ہے لیکن غریبوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔ مریم نواز نے گلی محلوں کی صفائی کا حکم دیا ہے، تمام معاملات پر مریم نواز کی زیرو ٹالرنس ہے۔ مریم نواز نے صفائی ستھرائی کے لیے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید بتایا کہ ایک نیا محکمہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں چیک کرے گا، مریم نواز نے 5 دن کے اندراتھارٹی بنانے کی بات کی ہے۔ تمام اضلاع میں سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے، 64 لاکھ مستحق افراد کو رمضان پیکج ان کے گھرکی دہلیز پر پہنچائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں