گلگت بلتستان شدید برف باری، زمینی راستے منقطع، ہائی الرٹ جاری

ہفتہ 2 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان میں شدید بارش اور برف کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اہم شاہراہیں بند ہو گئیں، کئی علاقوں کا دوسرے علاقوں سے زمینی راستہ منقطع ہو گیا ہے جب کہ عوام گھروں میں بند ہو کر رہ گئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں ہفتہ کے روز بھی تیز بارش اور بالائی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور برف کے تودے گرنے سے شاہراہ قراقرم 3 مقامات پر سے اور شاہراہ سکردو بھی بند ہو گئی ہے،گلگت شہر اور دیگر تمام اضلاع، ضلع ہنزہ، استور، ضلع غذر اور بلتستان میں تیز بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں شدید برف باری کے باعث شہری علاقوں کی جانب زمینی راستے آمدورفت کے لیے بند ہوچکے ہیں۔ شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر اور لوگ گھروں میں محسور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ شہری علاقوں میں بارش اور برف باری سے لطف اٹھانے کے لیے لوگ گھروں سے باہر نکلے  ہیں، جس سے گلگت بلتستان میں سوپ اور ڈودو کی مانگ میں اضافہ ہوا۔

شدید بارشوں اور برف باری کے اس نئے سلسلہ کے باعث گلگت بلتستان میں سردی کا راج پھر لوٹ آیا ہے، عوام کی معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں، بالائی علاقوں میں برف باری سے عوام گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔

شاہراہ قراقرم مختلف مقامات سے بند ہو گئی ہے جس کے باعث گلگت بلتستان کی طرف سفر کرنا دشوار ہو گیا ہے،  صوبائی حکومت نے مسافروں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ نے بارش اور برفباری کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایات دی ہیں۔محکمہ موسمیات نے بارش کا نیا سلسلہ 3 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔گلگت بلتستان ڈیزآسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کیا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی