اسلام آباد میں غریب و متوسط طبقہ کو مفت آٹے، سستا پٹرول کی فراہمی کا فیصلہ

پیر 13 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے غریب اور متوسط طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے اِقدامات کافیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت رمضان المبارک میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 لاکھ افراد کو مفت آٹا فراہم کیاجائے گا اور اس کے علاوہ موٹر سائیکل اور رکشے والوں کو رعایتی نرخوں پر پٹرول کی فراہمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،مشیر وزیراعظم احمد چیمہ،وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں عوام کو مفت آٹے کی فراہمی سمیت موٹرسائیکل اور رکشے والوں کو رعایتی نرخوں پر پٹرول کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم نے پروگرام کو جلد حتمی شکل دے کر پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

عوام کو مہنگائی سے اثرات سے بچانے کے لیے مزید اقدامات کریں گے،شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے ہر ممکن اِقدامات کیے جائیں گے ۔

وزیراعظم نے رمضان کے دوران غریب عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کی اسکیم میں سندھ ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو بھی شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کو شفاف بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیاجائے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی