بلوچستان کے عوام مشکل کی گھڑی میں خود کو تنہا نہ سمجھیں، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

اتوار 3 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کسی بھی مصبیت کی گھڑی میں خود کو تنہا محسوس نہ کریں، حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے آج گوادر کا دورہ کیا اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہاکہ کل تک گوادر شہرسے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں، پی ڈی ایم اے کے عملے سمیت دیگر اداروں نے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اہلیان گوادر نے اس مشکل وقت میں امدادی اداروں سے جس طرح تعاون کیا وہ قابل ستائش ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلابی پانی سے سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا۔ ہم نے نقصانات کے تعین کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو20 روز کے اندر مکمل رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا اور انہوں نے پہلا دورہ گوادر کا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے