ملک میں افراتفری کا ایجنڈا عمران خان کا اپنا ہے یا کسی کا دیا ہوا ہے، تحقیقات ہونی چاہییں، رانا ثنا اللہ

جمعرات 7 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن ( پی ایم ایل این) کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان جو بھی گرینڈ آلائنس بنائیں، جس طرح وہ ہمارے گرینڈ آلائنس کو غیر سنجیدہ لیتے تھے اسی طرح ہم بھی انہیں غیر سنجیدہ ہی لیں گے۔

سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے جمعرات کو ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کو موقع ہے وہ اپنا ہنر آزمائیں، ہم نے پی ڈی ایم کے نام پر گرینڈ آلائنس بنایا تھا، اب یہ جدوجہد ان کے حصے میں آئی ہے انہیں کرنی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کور کمانڈرز کانفرنس نے بہت اہم اعلامیہ جاری کیا ہے۔ افواج پاکستان کو ملک میں پرامن انتخابی عمل کو مکمل کرانے میں جو انتظامی اور آئینی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں وہ انہوں نے بخوبی انجام دی ہیں باقی ان کا کسی معاملے میں کوئی لین دین نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کی اگر ہمارے یا الیکشن کمیشن کے خلاف کوئی تحریک ہے یا احتجاج ہے تو وہ چلائیں دوسرا پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کر پارلیمانی کمیشن بھی بن سکتا ہے، نہیں تو الیکشن ٹربیونلز بھی ہیں وہاں جا کر اپنا مقدمہ لڑیں، ملک کے آئین اور قانون نے جو فیصلہ کیا وہ انہیں بھی تسلیم کرنا چاہیے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ جب تک ملک میں عمران خان کی شکل میں ایک سیاستدان موجود ہے بقول ان کے وہ ایک فتنہ ہے، ان کا ایجنڈا یہی ہے کہ ملک معاشی طور پر آگے نہ بڑھے۔ اس کے لیے وہ سارے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔

ملک میں افراتفری پھیلانا اور عدم استحکام لانا ان کا ذاتی ایجنڈا ہے، یہ ایجنڈا ان کا اپنا ہے یا کسی اور کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں اس کی تحقیقات ہونی چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال بد قسمتی اور ملک و قوم کے لیے نقصان دہ ہے۔  نواز شریف وزیر اعظم بنتے تو ملک 2 سال میں اس دلدل سے نکل سکتا تھا۔ اس وقت توجہ صدارتی انتخابات پر ہے، 10 یا 11 مارچ کو کابینہ کا اعلان ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ممبئی ساحل پر پھنسا 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ریسکیو کے باوجود دم توڑ گیا

مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اہم ملاقات، بجٹ اجلاس، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وفاقی آئینی عدالت نے پولیس اصلاحات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا

خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نواز دیاگیا

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں