نومنتخب صدر مملکت آصف علی زرداری نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اتوار 10 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نومنتخب صدر مملکت آصف علی زرداری نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، سابق صدرعارف علوی بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نو منتخب صدر آصف علی زرداری سے حلف لیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو شریک ہوئے۔

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور تینوں سروسز چیفس بھی موجود تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ صوبائی گورنرز اور غیرملکی سفارتکاروں نے صدر مملکت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ آصف زرداری دوسری بار صدر پاکستان منتخب ہوئے ہیں، گزشتہ روز قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی تھی۔

صدر مملکت کے انتخاب میں آصف زرداری کو 411 الیکٹورل ووٹ ملے تھے، جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود اچکزئی 180 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘