صدارت کا منصب سنبھالنے پر آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش

پیر 11 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نو منتخب صدر آصف علی زرداری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، جس کے بعد ایوان صدر آمد پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کر دیا  گیا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب آج ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری گارڈ آف آنر کی تقریب کے لیے روایتی انداز میں بگھی میں تشریف لائے، جس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مسلح افواج کے دستوں نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا، گارڈ آف آنر کی تقریب میں آصف زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو، صاحبزادی آصفہ اور بختاور بھٹو بھی شریک ہوئیں۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز آصف علی زرداری ملک کے 14ویں صدر منتخب ہوئے تھے، حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف زرداری نے الیکٹورل کالج کے 411 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔

گزشتہ روز آصف زرداری نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے عہدے کا حلف لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب