سرفراز بگٹی کا بلوچ علیحدگی پسندوں کے لیے عام معافی کا اعلان

اتوار 10 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میرے لیے سب سے بڑا چیلنج گورننس ہے اور یہ دہشتگردی و موسمیاتی تبدیلی سے بھی بڑا چیلنج ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں بلوچ علیحدگی پسندوں کا چیلنج بھی درپیش ہے مگر ہم عام معافی کا اعلان کر رہے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہاکہ براہمداغ بگٹی اور حیر بیار مری کے لیے بھی دروازے کھلے ہیں، لیکن اگر کوئی قومی دھارے کا حصہ نہیں بنتا اور تشدد نہیں چھوڑتا تو پھر دوسرا آپشن نہیں۔ ایسے میں حکومتی رٹ کو قائم رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ لاپتا افراد کا معاملہ حقیقت ہے، چاہتا ہوں جو بھی تنازع ہو بات چیت سے حل کریں، ہم ڈائیلاگ کو فروغ دیں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہاکہ لاپتا افراد کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن نے 80 فیصد کیسز حل کیے۔ بلوچستان میں ریاست کے خلاف شورش چل رہی ہے، بہت سے لوگ مسنگ پرسن میں ہوتے ہیں اور دہشتگردی میں مارے جاتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ مسلم لیگ ن بلوچستان حکومت میں شامل ہوگی، ہمیں تعلیم اور صحت کے محکموں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اللہ پاک نے اختیار دیا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں لوگوں سے بدلے لوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں