سابق بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی آئی پی ایل موجودہ سیزن میں اپنے پرانے روپ میں واپس آئے ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب کپتان ایک مرتبہ پھر کرکٹ فیلڈ میں لمبے بالوں والے اسٹائل کے ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں، جس کی سوشل میڈیا پرپھر دھوم مچ چکی ہے۔
اپنے ہر دلعزیز کرکٹر کو ایک مرتبہ پھر اپنے روایتی لمبے ہیئراسٹائل کے ساتھ دیکھ کرشائقین کرکٹ جہاں تعریف کرتے نطر آرہے ہیں وہیں کچھ من چلے صارفین بالی وڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں کاجول کے کردار سے ان کے موجودہ ہیئر اسٹائل کا دلچسپ تقابل بھی کررہے ہیں، جو ان کے لمبے بالوں اورسرخ ’ہیڈ بینڈ‘ کے ساتھ فلم میں انجلی کا کردارنبھاتی کاجول کے ہیئراسٹائل سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ایم ایس دھونی نے کاجول (انجلی) سے متاثر ہو کر یہ ہیئراسٹائل اپنایا ہے۔
hairstyle inspo behind this look 👀 https://t.co/8DJIyJe1q2 pic.twitter.com/RJE9aPGOHq
— AJIO (@AJIOLife) March 12, 2024
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ایم ایس دھونی اگلے سیزن میں ویمن آئی پی ایل کھیلنے والے ہیں۔
🤣🤣🤣
After taking retirement from IPL, he gonna play WIPL next season 😻. https://t.co/vDXE10ddUF— ℘ꪱׁׅ꯱ׁׅ֒hׁׅ֮ƙׁׅ֑ꫀׁׅܻᨰׁׅ🔫 (@lollipopgirl45) March 12, 2024
آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر کو بھی مہندرا سنگھ دھونی کا نیا ’ہیڈ بینڈ‘ اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر دھونی کی تصویر شیئر کردی۔
واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان دھونی نے اپنے کریئرکے آغازمیں لمبے ہیئراسٹائل کی وجہ سے کافی مشہورتھے، ان کے اسی ہیئر اسٹائل کی ایک مرتبہ سابق صدر پرویزمشرف نے بھی دل کھول کر تعریف کی تھی، طویل عرصے کے بعد اپنے محبوب کھلاڑی کو دوبارہ اسی ہیئر اسٹائل میں دیکھ کر ان کے مداح بھی کافی خوش نظرآرہے ہیں۔