خیبر پختونخوا نے ’بلین ٹری پلس‘ منصوبہ شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں جنگلات کے رقبے میں اضافے کے لیے بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو مجوزہ بلین ٹری پلس منصوبے کے لیے ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ جنگلات اور ماحولیات کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر جنگلات فضل حکیم اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو محکمے کے انتظامی معاملات، کارکردگی، اہداف اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے نے متعلقہ حکام کو جنگلات کی کٹائی روکنے اور محکمے کا ریونیو بڑھانے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات، ماہی پروری کے فروغ کے لیے قابل عمل تجاویز اور ایکشن پلان تیار کرے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کو روکنے کے لیے جرمانوں کی موجودہ شرح بڑھائی جائے۔ جرمانوں کو اتنا بڑھایا جائے کہ یہ رقم کاٹی گئی لکڑی کی قیمت سے زیادہ ہو۔ ٹمبر کی اسمگلنگ پر کڑی نظر رکھنے کے لیے چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔ اجلاس میں جنگلات کی سائنٹیفک مینجمنٹ پر عملدرآمد سے متعلق معاملات پر بھی غوروخوض کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ جنگلات صوبے کا اثاثہ اور آنے والی نسلوں کی امانت ہیں۔ جنگلات کا تحفظ اور فروغ صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ہے۔ موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے تدارک کے لیے صوبے میں جنگلات کے رقبے میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے دوران امریکی فوجی نے کیسے لاکھوں ڈالرز کمائے؟

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار