وزیراعظم کا کابینہ سمیت جی ایچ کیو کا دورہ: ساتھ چلنے کا عزم

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے دورہ جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو ) کے دوران پاکستان کی سویلین اور عسکری قیادت نے قومی مفادات کی پاسداری اور خوشحال اور محفوظ پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جمعہ کو کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم کی جانب سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

دورے کے دوران وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان نے فوجی قیادت سے قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور عسکری تیاریوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہیں موجودہ سیکیورٹی صورت حال، خطرات، سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے اور انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے عزم اور کردار کی تعریف

وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں اور قربانیوں کو سراہا اور ملک کی جغرافیائی سالمیت کے تحفظ اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کے عزم اور کردار کی بھی تعریف کی۔

عروج پر پہنچنا پاکستان کا مقدر ہے

 وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ حکومت مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عروج پر پہنچنا پاکستان کا مقدر ہے اور پاکستان کے اس پرامن عروج کو یقینی بنانے میں مسلح افواج کا کردار ضروری اور انتہائی اہم ہے۔

سیکیورٹی چیلنجز کے لیے حکومت سے بھرپور تعاون کیا جائے گا

آرمی چیف نے دورے اور پاک افواج پر اپنے بھرپور اعتماد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترتی رہے گی اور پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں حکومت کی بھرپور حمایت کرے گی۔

دورے کے اختتام پر سویلین اور عسکری قیادت نے قومی مفادات کی پاسداری اور خوشحال اور محفوظ پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کا بوجھ متوسط اور نچلے طبقے پر نہیں پڑنا چاہیے، آئی ایم ایف

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟