بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق

ہفتہ 16 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بحرین کے کمانڈر آف نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات بھی کی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ  اپنے روایتی مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کےکمانڈر آف نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ  جی ایچ کیو آئے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور تربیتی تبادلوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف کی جانب سے بحرین کے ساتھ ملٹری تعلقات کو وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے روایتی طور پر مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بحرین کے ساتھ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاکستان پرعزم ہے۔

دوسری جانب کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا، ملاقات میں کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو تسلیم کیا۔ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں پاکستان سے تعاون مضبوط بنانےکے لیے بحرین کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم