فارم 45-47 : ’بات ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوپی تک پہنچ گئی‘

پیر 18 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد سے سیاسی کارکنان اور انتخابی امیدوار یہ شکایت کرتے ہوئے نظر آئے کہ وہ فارم 45 کے مطابق جیت رہے تھے لیکن جب فارم 47 کے ذریعے ووٹوں کی حتمی گنتی سامنے آئی تو وہ الیکشن ہار چکے تھے۔ تحریک انصاف کے حامی امیدوار اس پر احتجاج بھی کرتے نظر آئے اور عام انتخابات کے 26 روز گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائیٹ پر فارم 45 اور 47 اپ لوڈ کیے تو اس میں بے قاعدگیاں نظر آئیں جنہیں سیاسی و صحافتی حلقوں کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس وقت سوشل میڈیا پر امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے سرخ رنگ کی ٹوپی پہنی ہوئی ہے اور اس پر 45-47 لکھا ہوا ہے۔ صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

صحافی سلمان درانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی بتا سکتا ہے کہ ٹرمپ کی ٹوپی پر 45-47 کیوں لکھا ہوا ہے؟

تحریک انصاف کے حامی ایک صارف نے لکھا کہ ڈرو اس وقت سے جب ٹرمپ قیدی نمبر 804 کی شرٹ پہنے احتجاجی ریلی کو لیڈ کرے گا۔

علی نامی صارف لکھتے ہیں کہ پہلے تو میں اسے فوٹو شاپ سمجھا لیکن یہ تو اصلی ہے اور یہ بھی واضح ہے کہ اس ٹوپی پر فارم 45-47 ایسے ہی نہیں لکھا گیا۔

ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ بات اب ڈونلڈ ٹرمپ تک پہنچ گئی ہے؟

ایک صارف نے ٹوپی پر لکھے گئے فارم 45-47 کی وضاحت کی کہ ٹوپی پر یہ اس لیے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45ویں منتخب صدر تھے اور اس بار 47ویں صدر ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں