اسحاق ڈار کا آذربائیجانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسٖحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جيحون بيراموف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری صورتحال کی تازہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔


اس
موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔

مذاکرات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں سفارتی سطح پر مشاورت کا عمل تیز ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp