نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں شائقین کو ’نیا ویو‘ دینے کا پلان

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی عمارت اور وہاں دی گئی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے جلد ایک حتمی پلان پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہیں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور مینیجر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم نے بریفنگ دی ۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لیے دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف انکلوژرز اور باکسز کا معائنہ کیا اور فراہم کردہ سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

’بہترین پچز تیار کی جائیں‘

چیئرمین پی سی بی نے متعلقہ حکام کو شائقین کرکٹ کے نئے ویو کو بہتر بنانے اور میچ کے ویو کو بہتر بنانے کے لیے انکلوژر کے  حفاظتی جنگلے مزید آگے بڑھانے کی ہدایات کی۔ انہوں نے میچوں کے لیے بہترین پچز تیار کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ نشستوں کو بہتر اور آرام دہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے اسٹیڈیم کی عمارت کو بہتر اور خوبصورت بنانے اور اسٹیڈیم کی دیکھ بھال پر مستقل و خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔

محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کے پلان کو جلد از جلد حتمی شکل دے کر اس پر بلا تاخیر کام شروع کیا جائے۔

اپنے دورہ کے دوران چیئرمین پی سی بی نے اسٹیڈیم کے گراؤنڈ مینز سے بھی ملاقات کی۔ محسن نقوی نے گراؤنڈ کی عرصہ دراز سے  دیکھ بھال کرنے والے عملے کو گلے لگایا اور شاباش دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘تقریب کے دوران قیمتی جانوں کا ضیاع دہشتگردی کی غیر انسانی فطرت کا ثبوت،’ روسی صدر پیوٹن کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت

ترلائی دھماکے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے انسپکٹر بہادر علی شہید، نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا

پاکستان میں دہشتگردی کا ماسٹر منصوبہ ساز بھارت جبکہ افغانستان سہولت کار ہے، برگیڈیئر آصف ہارون راجہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حالیہ سرگرمیاں و بیانات، کیا وہ ’گڈ بوائے‘ بن گئے؟

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!