پاکستانی سنیما پر راج کرنے والے لیجنڈ اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 18برس بیت گئے

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے لیجنڈ اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 18برس بیت گئے ہیں، اس مناسبت سے (آج بروز منگل) ان کی 18 ویں برسی کو منائی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق محمد علی 19 اپریل 1931 کو بھارت کے شہر رامپور میں پیدا ہوئے۔

محمد علی کا خاندان 1947 میں تقسیم کے بعد ہندوستان سے کراچی ہجرت کر گیا تھا۔ انہوں نے 1956 میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد اسٹیشن میں بطور براڈکاسٹر شمولیت اختیار کی، بعد ازاں وہ ریڈیو پاکستان کراچی چلے گئے جہاں اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار علی بخاری ان کے اداکاری کے لیے ان کے سرپرست بن گئے۔

فلمی کیریئر کا آغاز

محمد علی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1962 میں کیا۔ وہ 94 فلموں میں مرکزی اداکار اور ‘ہیرو’ تھے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں 10 نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ وہ آج کے دن 2006 میں دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp