پاکستان ایک بڑی مارکیٹ، سرمایہ کاروں کو معاشی فائدہ اٹھانا چاہیے، صدر مملکت آصف زرداری

بدھ 20 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری جاپان اور یمن کے سفیروں نے ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

بدھ کو ایوان صدر میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا اور یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی نے آصف زرداری سے ملاقات کی۔

جاپانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، معیشت، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبوں میں وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے اور جاپانی کاروباری اداروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے معاشی مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جنہیں دونوں فریقوں کے باہمی فائدے کے لیے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان جاپان کی مدد کر سکتا ہے، آصف زرداری

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی آبادی بہت زیادہ ہے اور وہ تربیت یافتہ و پیشہ ورانہ افرادی قوت کے ذریعے جاپان کو انسانی وسائل کی ضروریات پوری کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں مقیم جاپانی آٹوموبائل کمپنیوں کو پاکستان سے اپنی مصنوعات برآمد کرنے کے لیے پیداوار میں اضافہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جاپانی بینکوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے کہ وہ پاکستان میں اپنا کام شروع کریں۔

صدر نے پاکستان کے موجودہ سماجی و اقتصادی چیلنجوں پر قابو پانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جاپانی سفیر کا دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر زور

اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان ایک اسٹریٹجک محل و وقوع اور بہت بڑی آبادی کا حامل ملک ہے اور جاپانی کمپنیاں ان ممکنہ شعبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

آصف زرداری کا مبارکباد دینے پر یمن کے سفیر کا شکریہ

دوسری جانب یمن کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور یمن کے درمیان مذہب، ثقافت اور اقدار کے مشترکہ رشتوں پر مبنی بہترین دوطرفہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے مبارکباد دینے پر یمن کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ