عمران خان کا سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا الزام جھوٹا ہے، ڈونلڈ لو کا ایوان نمائندگان کمیٹی میں بیان

بدھ 20 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی ایشیا کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری خارجہ ڈونلڈ لو نے امریکی ایوان نمائندگان کی امورخارجہ کمیٹی میں بیان دیا ہے کہ سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا جو الزام عمران خان نے عائد کیا ہے وہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔
ڈونلڈ لو امریکی ایوان نمائندگان کی امورخارجہ کمیٹی میں انتخابات کے بعد پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل اورپاک امریکا تعلقات سے متعلق معاملات کی سماعت کے دوران پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

سماعت میں پاکستان میں جمہوریت اور پاکستان اور امریکا کے باہمی تعلقات کے مستقبل سے متعلق سوالات کیے گئے۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا الزام سراسر جھوٹ ہے اور پاکستانی سفیر اسد مجید بھی سائفر کا الزام جھوٹا قرار دے چکے ہیں۔
ڈونلڈ لو نے کہا کہ انتخابات میں بے ضابطگیوں کی شکایات دیکھنا الیکشن کمیشن پاکستان کا کام ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن پاکستان شفاف طریقے سے بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کا احتساب کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی ہے جس میں ہزاروں پٹیشن جمع ہوچکی ہیں اور ہم انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔
ڈونلڈ لو نے کہا کہ ہم حکومت اور الیکشن کمیشن کی حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ شفاف عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔

ان  کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اس بار کے عام انتخابات میں دھاندلیوں، تشدد اور دھمکیوں کے باوجود ووٹر ووٹ دینے نکلے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے انتخابی بدسلوکی اور پرتشدد واقعات لائق تشویش تھے اور ہم پاکستان میں انسانی حقوق اور پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں.

’پی ٹی آئی کا بیانیہ ڈھے چکا‘

انہوں نے کہا کہ سائفر سازش ایک جھوٹی بات تھی جس کی تصدیق پاکستان کے اپنے سفیر نے بھی کردی ہے اور اس طرح سائفر پر پی ٹی آئی کا پورا بیانیہ ڈھے چکا ہے۔

ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ عام انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ان سے نمٹنے کے لیے الیکشن ٹربیونلز موجود ہیں۔

امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت گرنے میں  امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا۔

’عمران خان کے جھوٹے بیانیے کے نتیجے میں مجھے جان تک کی دھمکیاں دی گئیں‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام نہ صرف پاکستان بلکہ امریکا کے لیے بھی اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کا بہت اہم پارٹنر ہے اور امریکا مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔

کچھ پی ٹی آئی کارکنان مذکورہ سماعت کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہے تھے جنہیں کمرہ سماعت سے باہر نکال دیا گیا۔

ڈونلڈ لو نے کہا کہ عمران خان کیے سازش والے جعلی بیانیے کی وجہ سے انہیں گزشتہ 2 برسوں میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

ڈونلڈ لو کا بیان تسلی بخش قرار

امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری خارجہ کے  بیان کے بعد چیئرمین خارجہ کمیٹی نے اسے تسلی بخش قرار دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں