دبلے پن سے ہیں پریشان؟ تو یہ جوس بدل دیں گے آپ کی زندگی

جمعرات 21 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبلے پن کے شکار افراد اچھی باڈی بنانے کے لیے طرح طرح کے اقدامات کرتے ہیں لیکن کئی بار اس سب کے باوجود صحت میں کوئی بہتری نہیں آتی۔  ماہرین غذائیت  کے مطابق بہت سے لوگوں کا میٹابولزم کافی اچھا ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کے جسم میں چربی نہیں رہتی لیکن خوراک میں چار خاص قسم کے جوس کو شامل کر کے اچھی باڈی بنائی جاسکتی ہے۔

کیلے کا شیک

 کیلے کا شیک کئی چیزوں میں فائدہ مند ہے۔ یہ شیک جسمانی وزن میں اضافے کے علاوہ چہرے پر نکھار لاتا ہے اور دل کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے، نظام ہاضمہ کو صحت مند رکھتا ہے۔ اس لیے آپ وزن بڑھانے کے لیے روزانہ تقریباً 2 کیلوں کا شیک لے سکتے ہیں۔ بہت سے لوگ اس میں چینی استعمال کرتے ہیں جبکہ چینی کی جگہ شہد کا استعمال زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

مینگو شیک

 گرمیوں کا موسم آنے والا ہے ایسے میں آپ وزن بڑھانے کے لیے مینگو شیک کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ذائقہ بڑھانے کے لیے اس میں انناس شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ دونوں اعلی کیلوریز والے کھانے ہیں۔ اس سے وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔

کھجور کا شیک

کھجور کا شیک وزن بڑھانے کے لیے کافی موثر سمجھا جاتا ہے۔  یہ شیک نہ صرف وزن بڑھاتا ہے بلکہ جسم میں خون کی گردش کو بھی تیز کرتا ہے، بلڈ سیلز بناتا ہے۔ حالانکہ اس کے زیادہ استعمال سے کئی قسم کے مضر اثرات بھی دیکھنے میں آتے ہیں۔ ایسی صورت میں روزانہ صرف 2 سے 4 کھجوروں کا شیک پینا چاہیئے۔

چیکو کا جوس

چیکو کے جوس میں وٹامن اے، کاربوہائیڈریٹس اور آئرن کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔ یہ جوس صحت مند چکنائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ بہت کم وقت میں وزن بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش