اندرون سندھ رینجرز کی بڑی کارروائی: مختلف جرائم میں ملوث 21 مبینہ ملزمان گرفتار

جمعہ 22 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم  پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

اندرون سندھ ضلع کندھ کوٹ تحصیل تنگوانی کے گاؤں سیفل لارو میں پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور سہولت کاری میں ملوث 21 ملزمان کو گرفتار کر کے بگی گینگ کی پناہ گاہوں کو بھی مسمار کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان مبینہ طور پر گزشتہ دنوں اندرون سندھ کشمور کے پرائمری اسکول میں تعینات ٹیچر اللہ رکھیو نیندوانی کے قتل اور سہولت کاری میں ملوث ہیں۔

گینگ مختلف علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث

گرفتار ملزمان میں مرکزی سہولت کار امان اللہ، اس کا بیٹا اور مقامی وڈیرہ یار محمد بھی شامل ہیں جس نے بگی گینگ کے سرغنہ اور ان کے اہلِ خانہ کو پناہ دی تھی۔یہ گینگ کشمور کے مختلف علاقوں جس میں ٹُل، تنگوانی، کند ھ کوٹ اور دیگر علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔عوام ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں اور سندھ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سندھ رینجرز کی مدد کے لیے رینجرز ہیلپ لائن  1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے فوری اطلاع دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈرامہ انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا