سابق چیئرمین پی سی بی و سفارتکار شہریار خان انتقال کرگئے، پی سی بی کا اظہار افسوس

ہفتہ 23 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سفارتکار شہریار خان انتقال کرگئے، شہریار خان طویل عرصے سے علیل تھے اور آج لاہور میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 89 برس تھی۔

اہل خانہ کے مطابق شہریار خان کی ہفتے کی صبح ساڑھے 4 بجے گھر پر اچانک طبیعت خراب ہوئی، جس کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور 4 بچے چھوڑے ہیں۔

شہریار خان کی تدفین کراچی میں ہوگی، ان کی میت کو آج کراچی لے جایا جائے گا۔ مرحوم کی میت بذریعہ ائیر ایمبولینس کراچی لاکر نماز جنازہ کراچی ہی میں ادا کی جائے گی۔

شہریار ایم خان 29مارچ 1934 کو لکھنو بھارت میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان چلے گئے۔ تقسیم ہند کے بعد شہریار خان کا خاندان ہجرت کرکے پاکستان آیا تو انہوں نے کراچی میں سکونت اختیار کرلی۔

شہریار ایم خان معروف سفارتکار تھے۔ وہ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ بھی رہے۔ اس کے علاوہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر اور 2 بار چیئرمین پی سی بی بھی رہے۔ شہریار خان بھارت کے سابق کپتان نواب منصور خان پٹودی کے کزن تھے اور پاک بھارت کرکٹ ڈپلومیسی کے ماہر تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

پی سی بی نے بھی اپنے چیئرمین، بورڈ آف گورنرز اور ملازمین کے ذریعے سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اہل خانہ کے لیے تعزیتی پیغام شیئر کیا۔

پی سی بی کے مطابق شہریار خان نے دسمبر 2003 سے اکتوبر 2006 اور اگست 2014 سے اگست 2017 تک 2 مختلف مدتوں کے لیے پی سی بی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھی سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شہر یار خان مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر یار خان مرحوم کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

دفتر خارجہ کا اظہار افسوس

ترجمان دفتر خارجہ نے سابق سیکرٹری خارجہ شہریار خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی فارن سروس فیملی سابق سیکرٹری خارجہ شہریار ایم خان کے انتقال پر سوگوار ہے، ہم پاکستان کے سفارتی مفادات کے تحفظ میں ان کی یادگار خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہریار خان کے دوستوں اور فیملی کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ثبوت نہ کوئی گواہ، پولیس نے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے خاندان کو کیسے بے نقاب کیا؟

’پروجیکٹ فریڈم‘ کی عارضی معطلی خطے میں کشیدگی کم کرنے کی سمت ایک اہم اور بروقت قدم ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں: حکومتی اقدامات پر شہریوں کی رائے

کراچی میں شدید گرمی کی لہر: کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے؟

سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟

ویڈیو

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں: حکومتی اقدامات پر شہریوں کی رائے

کراچی میں شدید گرمی کی لہر: کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے؟

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی