خیبر پختونخوا میں نہ میٹرو ٹرین اور نہ ہی حکومت چلنے والی ہے، کیپٹن (ر) صفدر

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این ) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں میٹرو ٹرین نہ ہی حکومت چلنے والی ہے، زبانوں باتوں سے کچھ نہیں ہونے والا، علی اٰمین نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی۔

کیپٹن (ر) صفدر نے پشاور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں میٹرو ٹرین اور نہ ہی یہ حکومت چلنے والی ہے۔ زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی علی اٰمین نے شاہد خواب میں ٹرین چلائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے امیدوار اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، جنرل الیکشن میں بھی اعتراض پر انہیں نااہل کیا گیا تھا۔

خیبرپختونخوا حکومت شہباز شریف کی نقل کر رہی ہے

ایک سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہباز شریف کی نقل کر رہی ہے، وہ پہلے 11 سو ارب روپے کا قرض تو ختم کریں۔

ایک اور سوال کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں دیسی مرغی، انڈے مل رہے ہیں اور کیا چاہیے۔ اڈیالہ جیل میں قید ایک قیدی کو عام قیدیوں کی طرح حقوق حاصل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا