لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روک دیا۔
آج صبح لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں حماد اظہر کی دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
زمان پارک میں پولیس آپریشن کےخلاف درخواست پرسماعت کے دوران جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ اگر جلسہ کرنا ہے تو 15دن پہلے پلان کریں ۔ خدا کا واسطہ ہے قوم کی زندگی کو چلنے دیں، آپ کی اتوار کو ریلی نہیں ہوگی۔ کوئی شادی بھی کرتا ہے تو پہلے پلان کرتا ہے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف نے اتوار (19 مارچ) کو مینار پاکستان پرجلسے کا اعلان کر رکھا تھا اور اس حوالے سے انتظامیہ کو درخواست دے رکھی تھی۔ اعلان کے مطابق یہ جلسہ پی ایس ایل میچ کی وجہ سے دن 2 بجے منعقد ہونا تھا۔