کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 2 زخمیوں سمیت 5 ملزمان گرفتار

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی ضلع شرقی پولیس 2 مختلف واقعات کے دوران ملزمان سے آمنا سامنا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں سمیت 5 ملزمان گرفتار کرلیے۔

مزید پڑھیں

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کراٸم میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے۔

ملزمان سے 4 پستول بمع ایمونیشن، ایک رکشہ اور ایک موٹر ساٸیکل برآمد کرلی گئی۔

پہلی مڈبھیڑ

پولیس کا ملزمان سے پہلا آمنا سامنا تھانہ سچل پولیس جبکہ دوسرا جمشید کوراٹر پولیس سے ہوا۔

بقول پولیس دونوں واقعات میں پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر جان سے مارنے کی نیت سے فاٸرنگ کی۔

تھانہ سچل پولیس کا ملزمان سے واٸٹ ہاٶس کے قریب آمنا سامنا ہوا تھا اور پولیس کی جوابی کاررواٸی سے ایک ملزم زخمی ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سلمان ولد حافظ نور جبکہ ساتھی راشد ولد سجن کے ناموں سے ہوٸی۔ ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ پسٹل بمعہ ایمونیشن اور چوری شدہ موٹر ساٸیکل برآمد کرلی گئی۔ مذکورہ موٹر سائیکل تھانہ کھارادر کی حدود سے چوری ہوئی تھی۔

دوسرا مقابلہ

دوسرا معاملہ جمشید کواٹر پولیس کی حدود میں پیش آیا جہاں کشمیر روڈ پر جیل چورنگی کے پاس رکشہ گینگ سے پولیس کا آمنا سامنا ہوا۔

جمشید کواٹر پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے ایک زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار زخمی ملزمان میں جمروز خان، ساتھی جمیل اور گل محمد شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ 3 پستول بمعہ ایمونیشن اور رکشہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان عادی مجرم ہیں اور پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔

 زخمی ملزمان اسپتال منتقل کردیے گئے جبکہ مزید ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی طلب دیکھا جا رہا ہے۔

ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کے لیے بھیجا جارہا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp