آئی ایم ایف کہتا ہے پہلے شرائط پوری کریں پھر معاہدہ ہوگا: رانا ثنااللہ

ہفتہ 7 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے منفی پروپیگنڈے سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ آج کے دور میں ایک بنیادی ضرورت ہے اور کوئی بھی سہولت حاصل کرنے کے لیے نادرا کارڈ ضروری ہو گیا ہے۔ فیصل آباد کے نادرا آفس کی استعداد کار کو 3 سے 4 گنا بڑھایا جا رہا ہے اور علی پور بنگلہ میں بھی نادرا دفتر قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تھوڑے عرصے کے لیے ہماری حکومت آئی اور حلقے میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت ملک کافی مشکلات کا شکار ہے اور ان مشکلات کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔ معاشی بحران میں سب سے زیادہ عمل دخل عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کہتا ہے پہلے شرائط پوری کریں پھر معاہدہ ہوگا,آئی ایم ایف بجلی، پیٹرول اور سبسڈی ختم کرنے کی شرائط رکھ رہا ہے لیکن وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی بڑے مشکل حالات کے باوجود اسٹینڈ لیا ہوا ہے جبکہ عمران خان اس کوشش میں لگا ہوا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں جو عالمی اور ملکی سطح پر ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ عمران خان ایک منصوبے کے تحت پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور ایسے شخص کو اس ملک پر مسلط کیا گیا جو اپنی ذات کے علاوہ کسی کا نہیں سوچتا لیکن اس ملک کی سیاست اس طرح نہیں چل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے کا ماسٹر ہے۔ عمران خان آڈیو ٹیپ کی فرانزاک کرانے کا چیلنچ کریں نا اور ثابت کریں کہ یہ آڈیو غلط ہے۔ عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے قلع قمع کرنا چاہیئے اور ہم ووٹ کی طاقت سے اس آدمی کو ملک کی سیاست سے مائنس کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان کہتے ہیں مہنگائی ہوئی ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ تم نے کیا اور توڑ دیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کا پتہ چلا تو اس نے قیمتیں کم کی تھیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرتے ہیں تو پیٹرولیم اور گیس کی قیمتوں پر اثر پڑتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الٹرا پراسیسڈ غذاؤں سے بچنے کے آسان طریقے، صحت بخش متبادل کونسے؟

حکومت کا گیس شعبے میں اصلاحات کا منصوبہ، سوئی کمپنیوں کی تقسیم اور نجکاری پر غور

محسن نقوی نئے صوبوں کا بیان دینے کے بعد کہاں غائب، نواز شریف نے پارٹی کو بیان دینے سے کیوں منع کیا؟

بیرونی ممالک سے لوٹنے پر کچھ لوگ لہجہ، لباس اور عادتیں کیوں بدل لیتے ہیں؟

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

ویڈیو

محسن نقوی نئے صوبوں کا بیان دینے کے بعد کہاں غائب، نواز شریف نے پارٹی کو بیان دینے سے کیوں منع کیا؟

وی ایکسکلوسیو: محسن نقوی کے بیان سے مسلم لیگ ن کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، انہوں نے غلط وقت پر غلط بیان دیا، عظمیٰ بخاری

ایئر انڈیا کی پرواز فضائی ہچکولوں کا شکار، 14 افراد زخمی

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ